Hasad By Sania Sheikh Complete Online Reading Avaiable

Hasad By Sania Sheikh Complete Online Reading Avaiable

لفظ حسد ۔۔جانتے ہیں اس کے معنی کیا ہیں ۔کسی کی خوشیوں کا زوال چاہنا ۔ حسد نیکیوں کو یوں کھا جاتا ہے جیسے آگ خشک لکڑیوں کو کھا جاتی ہے ۔حاسد انسان کی تین قسمیں ہوتی ہیں پہلی وہ غیبت کرتا ہے ،دوسری وہ آپ کی چاپلوسی کرتا ہے ،اور تیسری وہ آپ کی مصیبت میں خوش ہوتا ہے ۔لوگ حسد آپ سے نہیں بلکہ آپ کے پاس موجود ان نعمتوں اور آسائشوں اور ان خوشیوں سے کرتے ہیں جو شاید ان کے پاس نہیں ہوتیں ۔
سازشیں، غیبتیں، پیٹھ پیچھے وار لوگ بھول بیٹھے ہیں کہ تماشہ خدا بھی دیکھ رہا 
ہے ۔
حسد ایک منفی جذبہ ہے جس میں انسان دوسروں کی کامیابی، خوشحالی، یا نعمتوں کو دیکھ کر دل میں جلن اور ناخوشی محسوس کرتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ وہ چیز یا کامیابی دوسرے سے چھن جائے یا اسے نقصان پہنچے۔ یہ جذبہ انسان کے دل میں دوسروں کے لیے بغض اور کینہ پیدا کرتا ہے اور خود انسان کی ذہنی و روحانی حالت کو نقصان پہنچاتا ہے۔
اللہ پاک ہم سب کو حاسدوں کے شر سے بچائے ۔ہمیں ان سے دور بھی رکھے اور ان سے محفوظ بھی ۔ہمارا ایمان اتنا مضبوط کر دے کہ ہم کسی کی بھی خوشی کو دیکھ کر اس پر رشک کریں نہ کہ حسد ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.