#ماسٹر
#ابن_آدم
#بولڈ_ناول
#سنیک_پیک
وہ کمرہ نہیں
خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والا آشیانہ لگ رہا تھا
مدہم روشنی میں
کھڑکی سے آتی ٹھنڈی ہوا سے پردے جھوم رہے تھے
چال میں مدہوش حیا تھی
اور بدن ایک کپکپاتی آہٹ کے احساس سے کھنک رہا تھا
مسکراتے ہوئے اس نے جب کمرے میں قدم رکھا
تو اس کے قدموں کی آہٹ ضرب بن کر میرئے سینے پر لگی اور پھر دھڑکن وہی رک گئی
اس کے ہونٹوں پر مسکان تھی اور چہرہ دمک رہا تھا
جیسے وہ میرئے بدن کی خوشبو کو دور سے ہی محسوس کر رہا ہو
وہ خوشبو جو فقط جسم سونگھنے سے ہی محسوس کی جا سکتی ہے
اس کے قدم جیسے جیسے میری طرف بڑھ رہے تھے
میرئے اندر کی آوارگی گستاخ ہو رہی تھی
وہ قریب آیا
تو وقت رک گیا
میرے بدن پر اس کی انگلیوں کا پہلا احساس
جو گردن کی تیز ڈھلوان سر کرتا ہوا چہرئے تک آیا تھا
محسوس ہوا وہ کچھ جلدی میں ہے
اس لئے ہی تو اس کی شرٹ کے سارے بٹن غلط سوراخوں میں پھنسے تھے
شاید اسے معلوم تھا
کہ میں ان بے ترتیب بٹنوں کو آزاد کر دوں گی
اس کے بدن کی مقناطیست مجھے کھینچ رہی تھی
مگر وہ زمین میں دھنسے درخت کی مانند کھڑا رہا
میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھا
اور وہ وہی کھو گیا
میری پیاسی بدمست نگاہوں میں
اور پھر
پھر میں ہار گئی
اور وہ جیت گیا
اس رات میں نے خود کو ہارا تھا
اور اس نے مجھے جیتا تھا
کیا بکواس ہے یہ؟
اس عمر میں یہ سب لکھتے ہوئے تمہیں ذرا بھی شرم نہیں آتی؟
پتہ نہیں کس جوانی کا نشہ ہے جو اس عمر میں بھی نہیں اتر رہا
ابھی تمہاری بیٹی جب اپنے شوہر کیساتھ اس کمرئے میں داخل ہو گی تو کیا یہ سب پڑھنے کے لئے اسے دو گی
شرم کرو بیگم
کم از کم اپنی نہیں تو میری عمر کا ہی لحاظ کر لو
اس نے کھانستے ہوئے ڈائری سے اس صفحے کو پھاڑ کر وہی آگ لگا دی تھی اسے روکنے کے لئے بڑھنے والا ہاتھ راستے
میں ہی رک گیا تھا
Ibn e Adam is a new writer on the rise. This novel will undoubtedly capture your attention. This novel is about a gangster, a kidnapping, and a bold and Romantic Urdu novel. Download free Urdu novels and books. Here is an extensive collection of easy-to-read Urdu novels. Please visit our website for more stories.
There are numerous other novels available here. To download these novels, click on the novel title and save it to your computer. After clicking the download button, a MediaFire link will open with a 9.9MB file. Click on the download option to read the novel in PDF format.