Black Hole By Ibn E Adam episode 8 online reading BOLD VERSION
#بلیک_ہول
#ابن_آدم
#قسط_نمبر_8
Target
only 1 ❤️
Episode
8
برمنگھم ائیر پورٹ پر جب اس کی فلائٹ اتری
تو تب تک شام ہو چکی تھی وہ ایک لمبے سفر کے بعد واپس برمنگھم پہنچی تھی برمنگھم
کا پر رونق ائیر پورٹ بھی اسے بلکل بور لگ رہا تھا اگرچہ وہ اس مشن کو نامکمل چھوڑ
کر ہمیشہ کے لئے بھاگ آئی تھی مگر وہ سارا کچھ ابھی بھی اس کے دماغ میں ویسے ہی
گھوم رہا تھا رستم کی باتوں کے ہتھوڑے اس کے دماغ کو چھلنی کر رہے تھے وہاں موجود
ہر شخص کی نظر اسے رستم کی نظر لگ رہی تھی جو اس کا جسم نچوڑ کر اس سے بدلہ لینا
چاہتا تھا اسے ہر سو وہی حوس نظر آ رہی تھی جو اس نے اس رات دیکھی تھی آج وہ پہلی
بار خود کو بلیک ہول میں جکڑا ہوا محسوس کر رہی تھی وہ اس سب سے بہت دور بھاگ جانا
چاہتی تھی مگر کہاں؟
وہ کتنی دیر تک شیشے کے سامنے کھڑی خود کو
گھورتی رہی وہ انوئیرمینٹل سائنس میں پی ایچ ڈی کر رہی تھی مگر یہاں اس کا اپنا
انوئرمینٹ ہی دھرم بھرم تھا کہاں یونیورسٹی لائف اور کہاں جسم فروشی کی زندگی!!!
وہ اس بھاگ دوڑ سے تھک چکی تھی اسے اچھے سے یاد بھی نہیں تھا کہ آخری بار وہ کس
رات سکون سے سوئی تھی اسے اب ایک لمبے آرام کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی جہاں اس کے
اور اس کی تنہائی کے سوا کوئی نہ ہو اور وہ خیالات کی دنیا میں سفر کرتی فارس تک
جائے اور اسے بتائے کہ بلیک ہول نے اسے کس طرح جکڑ رکھا ہے خیالات کی دنیا کے سوا
فارس تک پہنچنے کی کوئی راہ موجود نہیں تھی
فائمہ نے منہ پر پانی پھینک کر خود کو فریش
کیا اور پھر وہاں سے ٹیکسی پکڑ کر اپنے گھر کی طرف نکل گئی
انسان کے پیدا ہوتے ہی اس کے دماغ میں
خواہشات کا جنم بھی شروع ہو جاتا ہے جن کا سلسلہ سانسوں کی طرح تب تک چلتا رہتا ہے
جب تک جسم اور روح الگ الگ نہیں ہو جاتے ان رنگین خواہشات کی حقیقت ہمیشہ بے رنگ
ہوتی ہے جو اکثر اپنے ساتھ اپنے سے جڑے لوگوں کی زندگیوں کو بھی ایک ایسا خطرناک
موڑ دے دیتی ہے کہ جہاں سے واپس یوٹرن لینا ناممکن سا ہو جاتا ہے اور پھر ہمیں
بقیہ زندگی ناچاہتے ہوئے بھی اسی بے سکون راستے پر گزارنی ہوتی ہے جس کے لئے نہ تو
ہم خود تیار ہوتے ہیں اور نہ ہماری روح!!!
کچھ ہی دیر میں وہ اپنے گھر کے سامنے کھڑی
تھی تھکاوٹ سے چور بدن کو زبردستی دھکیلتے ہوئے وہ دروازے تک گئی اور دستک دینے
لگی
فائمہ تم یہاں اچانک سے؟ماہا کے دماغ میں
فوری وہ ساری باتیں آ گئی تھی آج صبح ہی فیروز نے دھمکی دی تھی کہ وہ فائمہ کو
واپس بلا لے گا
ہاں میرا کام ختم ہو گیا تھا____فائمہ کو
اچانک دیکھ کر ماہا ایک دم چونک گئی تھی
تم دو دن لیٹ بھی تو آ سکتی تھی؟
آئی نیڈ سم ریسٹ آپی____وہ اپنا سامان لئے
اپنے کمرے کی طرف چلی گئی
اف خدایا کیا مصیبت ہے اب کبیر اس کی واپسی
کا بہانہ نہ کرئے یا فیروز کوئی نیا ڈرامہ نہ شروع کر دے بس اسے کسی طرح سے فیروز
سے نکاح تک یہاں سے غائب کرنا ہو گا
وہ زیر لب بڑبڑاتی ہوئی اس کے کمرے کی طرف
چلی گئی
فائمہ ایک چھوٹا سا کام کرو گی؟ کبیر آج
رات واپسی پر مجھے چھوڑ دے گا تو میں چاہتی ہوں کہ جب تک میری اور فیروز کی شادی
نہیں ہو جاتی تب تک تم کبیر یا فیروز کے سامنے مت آؤ
واٹ یو مین؟
تمہیں پتہ تو ہے کہ فیروز کچھ ان سیکور ہے
تو میں نہیں چاہتی کہ تم اس کے سامنے آؤ
اس سب سے میرا کیا تعلق ہے؟
پتہ نہیں بس میں تمہیں ان دونوں سے دور
رکھنا چاہتی ہوں
آپ جانتی ہیں مجھے ان دونوں میں کوئی
انٹرسٹ نہیں ہے
مگر شاید ان کو ہے
میں
بس کسی نئی ٹریجڈی کا شکار نہیں ہونا چاہتی بس تم یہاں سے چلی جاؤ
کیا مطلب چلی جاؤں؟ کہاں جاؤں میں؟
جہاں بھی تمہیں ٹھیک لگے
ٹھیک ہے مجھے اپنے شوہر سے میرے ڈاکومنٹس
لے دو میں واپس پاکستان چلی جاتی ہوں
کیا مطلب پاکستان؟ تمہیں میں اتنی مشکلات
سے اس لئے یہاں لائی تھی کہ تم واپس بھاگ جاؤ
جب میری یہاں کوئی جگہ ہی نہیں ہے تو میں
کہاں جاؤں؟ آخر میری بھی کوئی زندگی ہے جو مجھے اپنے حساب سے گزارنی ہے کب تک تم
مجھے استعمال کرو گی؟؟
او ہیلو میڈیم کیا استعمال کیا میں نے
تمہیں؟؟ تمہیں یہاں لانے کے لئے مجھے اپنے شوہر تک کو چھوڑنا پڑا اور تم مجھے سنا
رہی ہو یہ سارا عذاب تمہاری وجہ سے ہی مسلط ہوا ہے مجھ پر
تو کیا ایسا کرنے کے لئے میں نے کہا تھا؟؟
تم میری مرضی کے برخلاف مجھے جھوٹے خواب دیکھا کر زبردستی یہاں لائی تھی تاکہ مجھے
اپنے بزنس کے لئے استعمال کر سکو مگر وہ ساری گیم الٹ گئی تو اس سب کی میں ذمہ دار
کیسے؟؟
کتنا فتور بھرا ہے تمہارے دماغ میں؟ کسی نے
خوب کہا ہے فائمہ کہ کسی پر احسان کرو تو اس کے شر سے بچو میں نے تم پر احسان تو
کیا مگر تمہارے شر سے بچنا بھول گئی سچ سننا چاہتی ہو تو سنو تم نے میرے کھسم کو
پھسلانے کی کوشش کی ہے اس لئے میں چاہتی ہوں کہ نکاح تک تم اس سے دور رہو
فیروز نے ماہا کے دماغ میں جو شک ڈال دیا
تھا وہ ہر صورت باہر آنا ہی تھا
شاید تم پاگل ہو گئی ہو ماہا کیا وہ دودھ
پیتا بچہ ہے؟ یا وہ دنیا میں آخری مرد ہے جو میں ایسا کروں گی؟ اور کونسے احسانات
کیے ہیں تم نے مجھ پر؟؟
تمہاری خواہشات نے میری زندگی عذاب بنا دی
ہے اور تم مجھے جتلا رہی ہو؟
ایک اچھی بھلی زندگی تھی میری جس کو پیسوں
کی لالچ میں تم نے اتنا برباد کیا کہ میں ایک کال گرل بن گئی
واٹ ایور فائمہ تمہیں یہ گھر کچھ دن کے لئے
چھوڑ دینا چاہیے
وہ بے تکلفی سے یہ جملہ بول گئی تھی جس کا
فائمہ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا
ٹھیک ہے میں صبح چلی جاؤں گی
دس از آ بیٹر آپشن___
ماہا نے گھر آتے ہی اسے ایک نئی مصیبت میں
ڈال دیا تھا یہ حقیقت تھی کہ ماہا اپنے اوور کنفیڈینس میں اسے بچپن سے ہی صرف اپنے
لئے استعمال کرتی آئی تھی اور اب بھی یہی ہوا تھا ماہا نے صرف فیروز کی باتوں کا
اثر لیا تھا
----
----
----
---
بلیک ہول کی دلدل میں پھنسی فائمہ کی زندگی
ہر لمحے الجھتی جا رہی تھی اگرچہ اس کا بدن تھکن سے چور تھا مگر اس کے باوجود وہ
آدھی رات تک انہی سوچوں میں گم سو نہیں پائی تھی ابھی اس کی آنکھوں کو بند ہوئے
چند لمحے ہی گزرے تھے کہ دروازے پر ہوتی زوردار دستک نے اسے نیند سے بیدار کیا اور
دروازہ کھولتے ہی ایک زوردار چماٹا اس کے چہرے پر رسید ہوا
وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا تم آستین کی
سانپ ہو!!!
فائمہ ماہا کے اس انداز پر ہکی بکی رہ گئی
تھی
اب کیا کیا میں نے؟ وہ بلکل حیران و پریشان
تھی
یہ دیکھو اپنے کرتوت فائمہ اور ڈوب مرو
اپنی ہی بہن کے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے تمہیں شرم نہیں آئی کیا؟؟؟
ماہا
دھماکے دار ویڈیو اس کے سامنے کر چکی تھی جسے دیکھ کر فائمہ کی آنکھیں پھٹی کی
پھٹی رہ گئی
تم اس قابل نہیں ہو کہ تمہیں اس گھر میں
رکھا جائے گیٹ آؤٹ فرام ہئیر رائٹ ناؤ
مگر میں اس وقت کہاں جاؤں گی؟ وہ روہانسی
ہو کر بولی اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ آخر یہ ہوا کیا ہے اور یہ ویڈیو کہاں
سے آئی ہے
میرا ایک ہی شوہر ہے مگر تم جیسی لڑکیوں کو
اس کی کمی نہیں ہوتی جہاں مرضی جاؤ مگر میری زندگی اور میرے شوہر کی زندگی سے نکل
جاؤ
فائمہ ایک دم صدمے میں چلی گئی تھی
مگر میری بات___
مجھے کچھ نہیں سننا فائمہ
ماہا نے اسے ٹوک دیا
تمہاری ان ہی حرکتوں کی وجہ سے میں تمہیں
یہاں لائی تھی مگر مجھے اندازہ نہیں تھا کہ تم میرے شوہر کے ساتھ ہی یہ سب کرو گی
وہ اسے دھکے دیتے ہوئے گھر سے نکال چکی تھی
وہ نہیں جانتی تھی کہ یہ ویڈیو کب اور کیسے بنی اور اس تک کیسے پہنچی مگر ویڈیو
میں فائمہ کو فیروز کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر اس کے لئے یہ سب برداشت
کر پانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گیا تھا
دنیا کا ہر رشتہ صرف ایک دھوکہ ہے جو ہم
خود کو دیتے ہیں ہر رشتے اور ذمہ داری سے آزاد یہ الگ تھلگ زندگی اتنی ہی پرسکون
ہے جتنی پرسکون یہ جھیل ہے لوگ آتے ہیں اس میں پتھر پھینکتے ہیں اور چلے جاتے ہیں
مگر اس کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ ان سب چیزوں سے آزاد اپنی ہی موج میں اپنی
ہی مستی میں گم ہے
ایک سڑک کے کنارے وہ زمین پر لیٹی ماضی کے
ان دریچوں میں ہی کھوئی ہوئی تھی آج گھر سے نکالے جانے کے بعد وہ پہلی بار کلب میں
گئی تھی اس نے وہاں جی بھرنے تک شراب پی تھی اتنی شراب کے اب اس کے لئے چلنا بھی
مشکل ہو گیا تھا وہ اپنے حواس کھو دینا چاہتی تھی تاکہ وہ سب بھول جائے
تم آج گھر نہیں جاؤ گی؟ ایک انجان آواز
اسکی سماعت سے ٹکرائی اس نے زبردستی آنکھیں کھول کر اسے دیکھنے کی کوشش کی وہ کوئی
افریقن تھا جو ایک جادوگر کے روپ میں اس کے عقب میں بیٹھا اس کو غور سے دیکھ رہا
تھا
میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے
وہ خود کو سنبھالنے کی کوشش میں اٹک اٹک کر
بول رہی تھی
اوہ جیزز تم بہت زیادہ ڈرنکڈ ہو لڑکی
کیا
میں تمہیں ہسپتال پہنچا دوں؟
نو مسٹر آئی ایم ناٹ ڈرنکڈ
فائمہ اس کی جیکٹ کو کھینچتے ہوئے لیٹی
حالت سے بیٹھنے کی پوزیشن میں آ گئی
اٹس مائی رول بلیو می آئی ایم سیکریٹ ایجنٹ
جسٹ لائک می ہاہاہاہا
وہ افریقن زور سے ہنسنے لگا اسے فائمہ کو
ڈرنکڈ حالت میں دیکھ کر اپنا کوئی واقعہ یاد آ گیا تھا
کیا تم بھی ایجنٹ ہو؟
وہ آنکھیں چھوٹی کرتے ہوئے تجسس سے پوچھنے
لگی
نو مگر جب میں بھی بہت زیادہ پی لیتا ہوں
تو چور پولیس کھیلنے لگتا ہوں
تمہیں مذاق لگ رہا؟ فائمہ نے لڑکھڑاتی آواز
کو سخت کیا تھا
ہاں کیونکہ تم نشے میں ہو
میں نشے میں نہیں ہوں نشہ مجھ میں ہے
بیوقوف!!! تمہیں پتہ ہے میں نے ڈرگ ڈیلر کو پکڑا تھا؟
اوہ رئیلی؟ وہ تھوڑا طنزیہ مسکرایا
تمہاری حالت سے لگ رہا ہے کہ تم ایک کال
گرل ہو
ہیں ناں؟ میں کال گرل ہوں تم نے درست
پہچانا ایک کال گرل کے روپ میں ایک خفیہ ایجنٹ!!!
شٹ اپ ڈرنکڈ لڑکی میں بلکل بیروزگار ہوں تم
اپنی ان فرضی کہانیوں سے مجھے لوٹ نہیں سکتی
ہاہاہاہاہا تم غلط سوچ رہے ہو
شاید ایسا ہو مگر میں ایسا ہی سوچوں گا
کیونکہ میں پہلے اسی طرح لٹ چکا ہوں
میں چور نہیں ہوں چوروں کو پکڑنے والی ہوں
مجھے بتاؤ کس نے تمہیں لوٹا؟ میں اس کی درگت بنا دوں گی
فی الحال تم اس وقت غلط جگہ پر ہو پولیس
آئے گی تو تمہارے لئے مسئلہ ہو گا آؤ میں تمہیں کسی دوسری جگہ پہنچا دوں
اس نے اپنا ہاتھ فائمہ کی طرف بڑھا دیا اور
زبردستی اسے وہاں سے لے جانے لگا
تم میری مدد کیوں کرنا چاہتے ہو؟
کیونکہ تم نشے میں ہو
وہ اسے سہارا دے کر سڑک کی دوسری طرف لے
جانے لگا
مجھے سمجھ کیوں نہیں آتا کہ میں ہمیشہ غلط
جگہ ہی کیوں ہوتی ہوں؟
کوئی بھی جگہ غلط نہیں ہوتی صرف ٹائم غلط
ہوتا ہے ہم اکثر کسی درست جگہ پر غلط ٹائم سے پہنچتے ہیں جبکہ ہمیں اس ٹائم پر اس
مناسب جگہ پر ہونا چاہیے جو اس ٹائم کو سوٹ کرتی ہے اب اگر تم شراب پی کر کلب کے
باہر لیٹی رہو گی تو تمہیں کوئی تنگ نہیں کرے گا بٹ اگر شراب پی کر تم کسی سڑک کے
کنارے لیٹ جاؤ گی تو ہر کوئی تنگ کرے گا کیونکہ تم غلط ٹائم پر اس جگہ ہو
ٹیل می ون تھنگ یہ مناسب جگہ کیسے تلاش
کرتے ہیں جو ہر وقت مناسب ہو؟
ایسی جگہ جو ہر وقت مناسب ہو گی اس دنیا
میں کہیں نہیں ہے وہ وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اگر ہم بھی خود کو حالات اور وقت
کے ساتھ بدل لیں تو مناسب جگہ پہنچ سکتے ہیں کوئی بھی ایسی جگہ جہاں اس وقت ہماری
ضرورت ہو وہی مناسب جگہ ہوتی ہے
کیا تمہیں لگتا ہے کہ میں سیکرٹ ایجنٹ ہوں؟
تم ایک ناکام عاشق کے سوا کچھ نہیں لگ رہی
اور میرا یقین کرو میں جھوٹ نہیں بولتا
میں
ناکام عاشق نہیں ایک کامیاب ایجنٹ ہوں اگر میں چاہوں تو تمہیں گولی مار دوں......!
اگر میں ایسا کروں تو کیا تم مان جاؤ گے؟
ہاں اگر تم نے سچ میں ابھی مجھے گولی ماری
تو میں مان جاؤں گا کہ تم ایجنٹ ہو
وہ دو قدم پیچھے ہٹی اور ہاتھ کی انگلیوں
کو پسٹل بنا کر گولی مارنے کی نقل کرنے لگی جیسے ہی فائمہ نے ہاتھ سے گولی چلانے
کا ایکشن کیا ویسے ہی ایک گولی اس شخص کے ماتھے کو چیرتی ہوئی گزر گئی اور وہ ایک
طرف کو گر گیا فائمہ یہ منظر دیکھ کر خود بھی بے ہوش ہو گئی تھی
-
--
ایک لمبے سفر کے بعد وہ سویڈن کے
دارالحکومت سٹاک ہوم اتری تھی سٹاک ہوم برف سے ڈھکا یورپ کا ایک خوبصورت شہر ہونے
کے ساتھ اپنے اندر کئی انٹرنیشنل کمپنیز اور ایجنسیز کے آفس بھی رکھتا ہے کئی دن
تک برمنگھم اور لندن کی گلیوں کی خاک چھاننے کے بعد فائمہ نے اپنی زندگی کو ایک
نیا موڑ دینے کا فیصلہ کر لیا تھا اس سے پہلے کہ اس بار پھر کوئی اسے استعمال کرتا
وہ خود ہی اپنی قابلیت کو اپنے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کر چکی تھی اس نے مارک
کے مشن کو مکمل کرنے کی ٹھان لی تھی اگرچہ وہ فارس کی محبت کو اپنے دل کی تہوں سے
ختم کر کے آگے بڑھنے کا فیصلہ کر چکی تھی مگر اس کا فلسفہ ہمیشہ کے لئے اس کے دماغ
میں ثبت ہو چکا تھا
یہ
دنیا بلیک ہول کی مانند ایک دلدل ہے جو اپنے اندر جانے والی ہر چیز کو ہمیشہ کے
لئے جکڑ لیتی ہے یہاں ہر رشتہ صرف ایک مطلب ہے اور ہر مطلب ایک خواہش خواہشات کی
دلدل میں پھنسے لوگ اپنی تسکین کے لئے اپنوں تک کو قربان کرتے چلے جاتے ہیں
اس کی ٹیکسی سٹاک ہوم کے سب سے بڑے پلازے
کے پاس رکی تھی یہاں کا موسم اس کی توقع سے کئی زیادہ شدید ترین سرد تھا مگر یہ
سردی اس کے ارادوں کے سامنے صرف ایک ریت کی دیوار تھی برمنگھم سے جرمنی اور جرمنی
سے اٹلی پھر ناروے اور پھر سٹاک ہوم مارک کو ڈھونڈنے کے چکر میں وہ آدھا یورپ گھوم
چکی تھی
میں انسپکٹر مارک سے ملنا چاہتی ہوں کیا آپ
میری کچھ مدد کر سکتے ہیں؟
وہ
ایک چھوٹے سے ٹیبل پر بیٹھے سیکورٹی اہلکار سے مخاطب ہوئی تھی اس کی اطلاع کے
مطابق انسپکٹر مارک اس وقت رستم شاہ کو لے کر ایٹلی جینس کے اسی دفتر میں موجود
تھا
مارک کون ہے لیڈی؟ وہ سوالیہ نظروں سے اسے
دیکھنے لگا جیسے کچھ جانتا ہی نہ ہو
ایکچولی میں اس کی وائف ہوں اور آج ہماری
ویڈنگ انورسری ہے میں صرف سرپرائز وش کرنے کے لئے لندن سے آئی ہوں
اوہ رئیلی اگر آپ اس کی بیوی ہیں تو آپ
جانتی ہوں گی کہ وہ ابھی کیا کھا رہے ہوں گے؟
وہ صرف ایک کنفرمیشن چاہتا تھا
نارملی وہ اس ٹائم کچھ نہیں کھاتا شاید اس
نے یہاں کوئی روٹین بدل لی ہو پتہ نہیں! ہمیں ملے ہوئے عرصہ ہو چکا ہے کبھی اٹلی
کبھی جرمنی!!! خیر اگر وہ واقعی میں ہی کچھ کھا رہا ہوا تو میں آج اس کا بہت برا
حشر کرنے والی ہوں اس نے کبھی میرے ساتھ اس وقت کھانا نہیں کھایا اور اس کو اسکا
جواب دینا ہو گا
وہ پورے کنفیڈینس سے مارک کی بیوی ہونے کا
ڈرامہ کر رہی تھی جو کامیاب بھی رہا اس بلڈنگ میں داخل ہوتے ہی وہ سیدھا مارک کے
آفس کی طرف نکل گئی تھی
تم غلط ٹائم پر آئی ہو اب ہمیں تمہاری
ضرورت نہیں رہی
مجھے پتہ ہے انسپکٹر کہ میرا اچانک چلے
جانا بہت غلط تھا میں اس پر شرمندہ ہوں
مگر میں نہیں چاہتا کہ تم یہاں رہ کر مزید
شرمندگی اٹھاؤ تمہیں یہاں سے چلے جانا چاہیے
مارک صرف اس کا مینٹلی ٹیسٹ لے رہا تھا کہ
وہ کتنی مضبوط ہو چکی ہے
صرف ایک چانس انسپکٹر اور میں ایڈم کو پکڑ
لوں گی
اوہ رئیلی؟؟مگر افسوس اسے پکڑنا تمہارے بس
کی بات نہیں ہے
ہو سکتا ہے میں غلط ہوں مگر تم غلط نہیں ہو
سکتے انسپکٹر تم نے مجھے چوز کیا تھا تو کچھ سوچ کر ہی میرا انتخاب کیا ہو گا
افسوس میرا انتخاب غلط تھا اب تم جا سکتی
ہو
وہ اسے آفس سے نکال کر خود روٹین ورک میں
مصروف ہو گیا تھا چار گھنٹے بعد جب وہ آفس سے ہوٹل جانے کے لئے نکلا تو اسے اپنی
گاڑی کے پاس برف میں کپکپاتا دیکھ کر حیران رہ گیا
انسپکٹر میرا یقین کرو میں یہ کر سکتی ہوں
انفیکٹ اب میں یہ کرنا چاہتی ہوں
فائمہ کے لئے سردی سے نیلے ہو چکے اپنے
ہونٹوں کو جنبش دینا بھی تکلیف دہ تھا مگر پھر بھی وہ کپکپاتی ہوئی اس کو گاڑی میں
بیٹھنے سے روک چکی تھی
ایڈم از ناٹ آ کڈ تمہارے لئے اس سردی میں
کھڑا ہونا مشکل ہو رہا ہے تو یہ سب کیسے کرو گی؟؟
وہ سوالیہ نظروں سے اس کے چہرے کے تاثرات
دیکھنے لگا
تم نے صرف سویڈن کی سردی دیکھی ہے انسپکٹر
فائمہ کی حرارت نہیں
وہ اپنی جیکٹ کی زیپ کھولتے ہوئے اس کے
قریب ہو گئی تھی
مجھے سیڈوس کرنا چاہتی ہو؟ وہ چمکتی آنکھوں
سے اسے دیکھنے لگا
اگر میں نے ایسا کر لیا تو کیا تم مجھے اس
مشن میں واپس لو گے؟؟ وہ معنی خیز نظروں سے اسے دیکھنے لگی انسپکٹر نے ایک گہری
نظر اس کے کھلے سینے پر ڈالی جو جیکٹ کی زیپ اوپن ہونے کی وجہ سے کافی نمایاں ہو
رہا تھا
چلو میں دیکھتا ہوں تم مجھے کیسے سڈیوس
کرتی ہو؟ انسپکٹر چیلنج کرتی نظروں سے اسے دیکھنے لگا وہ کچھ دیر کھڑی سوچتی رہی
اور پھر مارک کے کندھوں پر اپنے دونوں ہاتھ رکھے خود کو مارک کے قریب کر گئی اسے
اس کے بعد کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ اسے اب کیا کرنا چاہیے وہ اپنا سینے کو
پھیلاتے ہوئے انسپکٹر کے سینے تک لے گئی تھی
جو تم کرنا چاہتی ہو وہ تم سے کسی صورت
نہیں ہو گا
انسپکٹر ذومعنی سے ہنسا تھا
چلو
ایک چانس اور دیتا ہوں مگر یہ لاسٹ چانس ہو گا
فائمہ نے ایک لمبا سانس بھرا وہ جانتی تھی
کہ انسپکٹر سے کوئی چیپ حرکت کرنے کی ہمت اس میں نہیں ہو گی اس لئے اس نے اب کی
بار ایک نیا انداز اپنایا وہ اس کی آنکھوں میں پورے جوش سے دیکھنے لگی
مارک میرے چہرے پر مت جاؤ تمہیں برف کی طرح
پگھلا کر ایسے نچوڑ دوں گی جیسے بالوں سے پانی نچوڑا جاتا ہے
انسپکٹر اس کے چہرے کے بدلتے تاثرات غور سے
دیکھ رہا تھا
یقین کرو مجھے چومنے والے پہلے مرد کا خیال
تھا کہ میرے بدن پر بنے ہر تل کا ذائقہ مختلف ہے مگر مجھے یقین ہے کہ اس کی دریافت
ادھوری رہی ہو گی صرف تل ہی نہیں میرے بدن کا پور پور ایک الگ ٹیسٹ رکھتا ہے
فائمہ انسپکٹر کو سیڈوس کرنے کے لئے اس کے
بدن پر ہاتھ پھیرتی اس سے لیپٹنے کی ناکام سی کوشش کرنے لگی
کیا تم وہ سب مجھے دیکھا سکتی ہو؟
کیا تم ان سب کی حرارت برداشت کر پاؤ گے
انسپکٹر؟اس نے مقابل کے سوال کے جواب میں اپنا سوال جڑ دیا تھا
امپریسو فائمہ
چلو میں کوشش کروں گا
فائمہ نے اپنے کندھے کو تھوڑا برہنہ کیا اور
وہاں بنا مول دیکھانے لگی مگر انسپکٹر کے تاثرات ویسے کے ویسے تھے اب کی بار اس نے
رخ پھیرا اور ریڑھ کی ہڈی کی سیدھ میں بنے مول کو ایکسپوز کرنے لگی
بورنگ فائمہ
انسپکٹر بے رخی سے مخاطب ہوا
ان کو ٹیسٹ کرنا چاہو گے؟
سوری آئی ہیو آ ہاٹ گرل فرینڈ روز
روز لندن میں ہو گی اسے کون بتائے گا کہ ہم
دونوں نے ایک دوسرے کو کہاں کہاں چھوا تھا
تمہیں کیسے پتہ کہ وہ لندن میں ہے؟؟
اگر وہ یہاں ہوتی تو یقیناً اس سرد موسم
میں تم یہاں ٹائم ضائع کرنے کی بجائے اسکے گرم بستر میں ہوتے
انٹرسٹنگ لاجک فائمہ!!! لٹس پلے آ ڈو اور
ڈائی گیم
وہ چمکتی آنکھوں کے ساتھ معنی خیز انداز
میں اس کی طرف دیکھنے لگا یا تو تم جیتو گی یا پھر مرو گی
آئی ایم ریڈی انسپکٹر
وہ اسے اس بلڈنگ سے دور ایک چھوٹے سے
ریسٹورنٹ پر لے آیا تھا جہاں کچھ لوگ کھانا کھانے میں مصروف تھی
یہ لو پسٹل اور اس ریسٹورنٹ میں موجود کیسی
بھی مرد کو سیڈوس کرو اور پھر اسے گولی مار دو اگر تم نے یہ کر لیا تو سمجھو تم
مشن میں واپس!!! وہ معنی خیز انداز میں اسے پسٹل تھماتا ہوا امتحان میں ڈال چکا
تھا
فائمہ بغیر کچھ سوچے اپنی جیکٹ کی زیپ کو
مکمل کھول چکی تھی بلیک جیکٹ کے نیچے ریڈ کلر کی لال تنگ سکرٹ اور کھلے سیاہ بالوں
کے ساتھ ہونٹوں پر لگی لال لپ اسٹک ایک مزیدار کمبنیشن بن گیا تھا اس نے سردی کی
پرواہ کئے بغیر اپنی ٹانگوں پر چڑھائی بلیک لیگی کو بھی اتار پھینکا تھا وہ جیکٹ
میں پسٹل چھپائے جسم مٹکاتی ریسٹورنٹ میں بیٹھے لوگوں کا جائزہ لینے لگی اس نے خود
سے ایک شخص کا انتخاب کیا جو نوجوان، دراز قد اور شکل سے ہی سویڈش لگ رہا تھا وہ
اس کے ٹیبل پر چلی گئی
کیا میں یہاں بیٹھ سکتی ہوں؟
اگر آپ کو کوئی پرائیویٹ کال نہیں کرنی تو
آپ ضرور بیٹھ سکتی ہیں
نتھنگ از پرائیوٹ میں بلکل کھلی کتاب ہوں
وہ ٹیبل پر بیٹھتے ہوئے اس کو اپنی طرف
متوجہ کرنے کے لئے خود کو مکمل نمایاں کر رہی تھی فائمہ نے رانوں میں پھنسی سکرٹ
کو تھوڑا اوپر کھسکا لیا تھا اور پھر بالوں میں ہاتھ ڈالتی ہوئی گردن تک لے آئی جو
اب گردن سے کمر تک کھسکتا ہوا چلا گیا چند لمحوں میں ہی فائمہ نے اسکی توجہ حاصل
کر لی تھی
اس ہوٹل میں سب سے گرم چیز کیا ہے؟ وہ ہونٹ
کاٹتے ہوئے اس شخص سے مخاطب ہوئی جو اس کا ہی جائزہ لے رہا تھا
یقین کرو تم سے گرم چیز یہاں کوئی نہیں ہو
سکتی
ہاں ایسا ہی ہے مگر مجھے کھایا نہیں جا
سکتا
کسی ایشین لڑکی کے بدن کو چاٹنے کی خواہش
ہمیشہ سے میرے دل میں رہی ہے کھانا مشکل ہے مگر میں چاٹنے کی کوشش ضرور کرنا چاہوں
گا
وہ فائمہ کے جال میں پھنستا چلا جا رہا تھا
فائمہ بھی اپنا ایک پاؤں جوتے سے نکال کر اس کی ٹانگوں پر لگانے لگی تھی
مگر یہ جسم کسی اور کے انتظار میں ہے
ڈونٹ وری میں اس کے لئے تمہیں پیسے دوں گا
آئی ایم ناٹ آ کال گرل باسٹر
مجھے اس سب کی ضرورت نہیں
تو پھر تم بدلے میں کیا چاہتی ہو؟
مجھے اس شخص کا منہ توڑنا ہے جو میرے بدن
میں آگ لگا کر اس سپنیش لڑکی کے ساتھ گاڑی میں رنگ رلیاں منا رہا ہے
کون ہے وہ بدبخت جو سویڈن جیسے سرد ملک میں
بھی بے وفائی کر رہا ہے؟
کیوں یہاں لوگ بے وفائی نہیں کرتے؟؟
سویڈن کا موسم بے وفائی کو دنیا کا مشکل ترین
کام بنا دیتا ہے بشرطیکہ آپ کا پارٹنر اپنے اندر گرم خون رکھتا ہو
وہ سرد لہجے میں مخاطب تھا
اور ویسے بھی یہاں اتنی ٹھنڈ پڑتی ہے کہ
لوگ اپنی بیگمات اور گرل فرینڈز کو بستر سے نکلنے ہی نہیں دیتے جب کوئی آپشن ہی
نہیں بچے گا تو بے وفائی کوئی کس کے ساتھ کرے گا
وہ زور سے ہنس دیا تھا مگر فائمہ کے دماغ
میں تو اس کا پلان ہی چل رہا تھا
اوہ تو اسی لئے تم یہاں اکیلے بیٹھے ہو؟
نہیں
میری گرل فرینڈ اپنے باپ سے ملنے فن لینڈ گئی ہے اور مجھے اس کی شدید یاد آ رہی ہے
اگر تم چاہو تو ہم دونوں ایک دوسرے کے کام آ سکتے ہیں
اس کی نظریں مسلسل اس کے سینے پر مرکوز تھی
اور فائمہ یہی تو چاہتی تھی اس لئے ہی تو ان کو نمایاں کر رہی تھی
آئیڈیا برا نہیں ہے مگر تمہیں اس پہلے اس
بے وفا اور اسکی سپینش گرل فرینڈ کا منہ توڑنا ہو گا
واؤ ڈیٹس گریٹ آئی لو دی باکسنگ
فائمہ پلان کے مطابق اسے ریسٹورنٹ سے تھوڑا
دور ویران جگہ پر لے آئی تھی وہاں سے نکلتے ہی گھبراہٹ سے اسے سردی لگنے لگی تھی
وہ آج پہلی بار کسی کا خون کرنے والی تھی ہر عورت کی طرح کسی بھی مرد کو سیڈوس
کرنا اس کے لئے کوئی مسئلہ نہیں تھا مگر کسی کا خون؟
اس کے بدن کے ساتھ اس کی روح بھی کانپ گئی
تھی مگر اسے یہ ہر حال میں کرنا تھا
یہاں تو کوئی گاڑی نہیں ہے شاید تمہارا
ایکس اس سپینش لڑکی سے فیض یاب ہو کر اسے لے جا چکا ہے
وہ فائمہ کو پیچھے سے دبوچ کر سینے سے لگا
چکا تھا وہ خود کو چھڑانے کی کوشش کرنے لگی مگر تب تک وہ اپنی سانسوں کا گرم احساس
اسکی سرد گردن پر دینے لگا تھا
کم آن ہاٹ ایشین کیک
وہ اس کے ساتھ مسلسل لیپٹتا جا رہا تھا مگر
اس سب سے بے نیاز وہ لمبے لمبے سانس لیتے ہوئے خود کو اس بڑے کام کے لئے تیار کر
رہی تھی جو وہ کرنا چاہتی تھی
اچانک اس نے پسٹل نکال کر اس پر تان دیا
ڈونٹ موو
فائمہ نے کانپنتے ہوئے اس شخص کو دھمکی دی
جو اس سے کئی گنا زیادہ طاقت وار نظر آ رہا تھا فائمہ اس کی بے خوف آنکھوں کو دیکھ
کر گھبرا گئی اسکے اندازے کے مطابق تو پسٹل دیکھ کر اسے ڈر جانا چاہیے تھا مگر
ایسا کچھ نہیں ہو رہا تھا
یو بلڈی بچ
وہ ایک گھونسا جھڑتے ہوئے فائمہ سے پسٹل
چھین لے گیا اور اگلے ہی لمحے اس نے تین گولیاں فائمہ کے جسم میں اتار دی وہ اسی
برف پر لھڑک گئی
انسپکٹر شی از ہاٹ بٹ ناٹ سو کلیور
اس سویڈش نے اپنا مسیج انسپکٹر کو بھیجا
اور اسے وہی چھوڑ کر چلا گیا